بھارت میں انسانی شکل سے مشابہہ بکری کے بچے کی پیدائش

اورنگ آباد(این ایل آئی)بھارت کے گنگاپور گاو¿ں میں ایک بکری نے بچہ جنا جو انسانی شکل و صورت کا حامل ہے۔ بچے کی پیدائش کی خبر کا پھیلنا تھا کہ دور دراز علاقوں سے لوگ اس انوکھے واقعے کا مشاہدہ کرنے کیلئے آنے لگے۔ بکری کے مالک 46 سالہ شنکر داس نے بتایا کہ جب بچہ پیدا ہوا تو اس وقت تو یہ زندہ تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ بچے کے جسمانی اعضاءمیں دو ہاتھ، چہرہ، ناک اور منہ شامل ہے جو بظاہر انسانوں سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ تاہم د±م غائب ہے اور کان بھی بدہیئت ہیں۔ ساتھ ساتھ جسم کی کھال پر بال بالکل نہیں ہیں۔ مالک نے بتایا کہ جب اس واقعے کے بھنک دور دراز علاقوں میں پہنچی تو اسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا ہمارے گھر تانتا بندھ گیا۔ مالک نے یہ بھی بتایا کہ اس کو بھی بچہ دیکھ کر دھچکا لگا تھا کیونکہ اس نے اس سے پہلے اس طرح کا منظر کبھی نہیں دیکھا تھا۔

You May Also Like