قومی اسمبلی میں ہنگامہ ،شگفتہ جمانی نے پی ٹی آئی کی غزالہ سیفی کو تھپڑ دے مارا

jamani

اسلام آباد(این ایل آئی)قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے حکومتی جماعت تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ دے مارا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو حکومت کی جانب سے ضمنی مالیاتی بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، اس دوران اپوزیشن ارکان نے سخت احتجاج کیا۔بل پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔اپوزیشن ارکان نے مہنگائی کیخلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اسی ہنگامہ آرائی کے دوران قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے حکومتی جماعت تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ دے مارا۔

You May Also Like